16 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ ترکی کو اپنی سرزمین پر میزائل شیلڈ نصب کرنے کےبارے میں غور و فکر کرناچاہیے ۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے آج تہران میں آرمینیا کے وزیرخارجہ ایڈورڈ نعلبندیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی میں میزائیل شیلڈ کی تنصیب سے ہمسایہ ملکوں کو تشویش لاحق ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ علاقے میں اہم تبدیلیاں آرہی ہیں ترکی کے حکام میزائل شیلڈ نصب کرنے کافیصلہ کرر ہے ہیں۔ وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ایران اور آرمینیا کے تعلقات کو مثبت قراردیا۔ انہون نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی تعاون اور بقائے باہمی کے اصولوں پر چلے آرہے ہیں۔............ /169